5 اپریل، 2017، 12:42 PM

شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ

 شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ

شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کیا ہے جس کے بارے میں خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ طویل فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل یا پھر کوئی بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  نے رائٹرز  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کیا ہے جس کے بارے میں خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ طویل فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل یا پھر کوئی بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ہے۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے مقامی وقت کے مطابق آج  کی صبح اپنی مشرقی بندرگاہ سنپو سے جاپان کی سمندری حدود میں ایک بیلسٹک میزائل فائر کیا جو 189 کلومیٹر بلندی تک پہنچا اور تقریباً 60 کلومیٹر دوری پر سمندر میں جاگرا۔ شمالی کوریا نے میزائل تجربہ ایسے وقت کیا ہے جب چین کے صدر امریکا کے دورے پر روانہ ہونے والے ہیں، جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات طے ہے۔ اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے صدور شمالی کوریا کے معاملے پر تفصیلی بات کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی چین سے تجارت کو شمالی کوریا کے مسئلے میں مدد سے مشروط کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

News ID 1871578

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha